Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہنگائی کے باوجود حکومت قیمتیں کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

مہنگائی کے باوجود حکومت قیمتیں کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا وبا اور عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود حکومت قیمتیں کم رکھنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم کو معاشی ٹیم نے ملکی اور عالمی سطح پر اشیائے خورونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غورکیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔