Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے، وزیراعظم

مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے، وزیراعظم
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے احساس راشن پروگرام کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پروگرام رواں کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔ کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اب تک 15 ہزار سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔ پروگرام 15 دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کیا جائے۔