Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو اتوار بازار میں تارے دکھا دئیے

مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو اتوار بازار میں تارے دکھا دئیے
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مرغی مہنگی، پیاز مہنگے، سیب بھی ہاتھ نہ آئیں۔ مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو اتوار بازار میں تارے دکھا دئیے۔

اسلام آباد کے اتوار بازار میں مہنگائی نے یلغار کردی۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیاء خورونوش کے نرخ میں تین سے چار فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اشیاء خردونوش کی خریداری کیلئے رُخ کیا سستے اتوار بازاروں کا مگر وہاں قیمتیں دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔ ٹماٹر 140 روپے فی کلو، ادرک 316 روپے، لہسن 156 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ جبکہ اسی طرح کیلا 100 روپے فی درج میں فروخت ہورہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اتوار بازاروں میں اشیاء کا معیار بہتربنانےکے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھےتاکہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچ سکے۔