Monday, December 5, 2022

مہنگائی کرکے عوام کی چیخیں نکلوانا ہی سو روزہ پلان تھا، بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی کرکے عوام کی چیخیں نکلوانا ہی سو روزہ پلان تھا، بلاول بھٹو زرداری
گلگت (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کا سو روزہ پلان مہنگائی کرکے عوام کی چیخیں نکلوانا تھا۔ مہنگائی نے جینا اجیرن کر دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا گلگت  بلتستان میں چوتھا روز ہے۔ ہنزہ میں جیالوں سے خطاب میں بلاول بھٹو بھی یوٹرن پر بولے بغیر نہ رہ سکے اور پٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتوں پر وزیراعظم عمران خان کو یو ٹرن لینے کا مشورہ دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہنزہ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔ جیالوں نے اُن کا خوب استقبال کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سی پیک کا جو حصہ گلگت بلتستان کو ملنا تھا نہیں مل سکا ۔ پیپلزپارٹی اس کے لئے جدوجہد کرے گی۔