Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہنگائی کابینہ میں بیٹھے چوروں کی وجہ سے ہورہی ہے، شاہد خاقان عباسی

مہنگائی کابینہ میں بیٹھے چوروں کی وجہ سے ہورہی ہے، شاہد خاقان عباسی
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہنگائی کابینہ میں بیٹھے چوروں کی وجہ سے ہورہی ہے۔

لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت عوام کی مرضی کی ہوگی، پارلیمانی نظام میں الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔