Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مہندی کی رسم وقت کے ساتھ ساتھ خوبصورت ہوتی جا رہی ہے

مہندی کی رسم وقت کے ساتھ ساتھ خوبصورت ہوتی جا رہی ہے
February 25, 2018

پشاور (92 نیوز) شادی اپنوں کی ہو، یا پھر کسی یار دوست کی، مہندی کی رسم شادی کی خوشیوں کا آغاز ہے ۔ وہ وقت گیا جب سادہ سے برتن کو سجا کر مہندی لے کر جاتے تھے ۔ رسم حنا کے لوازمات میں نہ صرف اضافہ ہو گیا ہے بلکہ ان میں خوبصورتی کے ساتھ جدت بھی آگئی ہے ۔
رسم حنا اور مایوں میں پہلے زمانے صرف مہندی کا ایک تھال ہی سجایا جاتا تھا مگر اب نت نئے ڈیزان کے تھالوں کے ساتھ گجرے مہندی کے کٹوروں اور دودھ پلائی رسم کے لیے موتیوں سے مزین اشیاء شادی کی خوشیوں میں مزید رنگ بھر دیتے ہیں ۔
شادی بیاہ میں رسم حنا کے لیے یہ نت نئی اشیاٰ نہ صرف اس قدر خوبصورتی سے سجائی جاتی ہیں ان کا خریدنا مجبوری بن جاتی ہے ۔