Tuesday, February 7, 2023

مہمند ایجنسی : ایف سی کیمپ پر خودکش حملہ ناکام‘ چار دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی : ایف سی کیمپ پر خودکش حملہ ناکام‘ چار دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی (92نیوز) مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ خودکش حملہ آوروں کو روکتے ہوئے دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ صبح 6 بجے غلنئی کیمپ میں اسلحے سے لیس 4 حملہ آوروں نے داخلے کی کوشش کی۔

خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کیلئے فائرنگ کی۔ حملہ آوروں کا گھیراو¿ کر کے انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا۔ دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ چودہ زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر چاروں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔