Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہلک وائرس کورونا مزید 66 افراد کی جان لے گیا

مہلک وائرس کورونا مزید 66 افراد کی جان لے گیا
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس مزید 66 افراد کی جان لے گیا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں 3 ہزار 800 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 281 ہو گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 30 ہزار 594، پنجاب میں 3 لاکھ 91 ہزار 297، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 381، اسلام آباد میں 98 ہزار 951، گلگت بلتستان 9 ہزار 870، بلوچستان میں 32 ہزار 200 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 988 کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 6 عشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 66 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اموات کی کل تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 56 ہزار 279 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 36 ہزار 921 ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔