Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہلک وائرس کورونا مزید 11 زندگیاں نگل گیا

مہلک وائرس کورونا مزید 11 زندگیاں نگل گیا
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا مزید 11 زندگیاں نگل گیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 400 افراد متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جان لیوا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔

این سی اوسی‏ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 373 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔ پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہو گئی۔