Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہاراشٹر حکومت نے سکول کے بچوں کو بھاری بھرکم بیگز سے نجات دلانے کا حکم دیدیا

مہاراشٹر حکومت نے سکول کے بچوں کو بھاری بھرکم بیگز سے نجات دلانے کا حکم دیدیا
July 27, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) مہاراشٹر حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ سکول جانے والے بچوں کے بیگ کا وزن ہلکا ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر نے قرار دیا ہے کہ بیگ کا وزن بچے کے وزن کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ریاستی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بھاری بھرکم سکول بیگز کی وجہ سے بچے تھک جاتے ہیں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ریاستی حکام نے سکول حکام سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے بیگز کا وزن کریں تاہم حکام نے کوئی سزا کا تعین نہیں کیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ کاپیوں اور کتابوں کے باعث سکول بیگز کا وزن بچوں کے وزن کا 20 سے 30 فیصد تک ہوتا ہے۔ تمام سکولوں سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کو پینے کا پانی اور کھانا فراہم کریں اور کتابیں سکول ہی میں رکھنے کےلئے جگہ مہیا کریں۔