Saturday, July 27, 2024

مہاراشٹرا:سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت سے تنگ شہریوں  کا انوکھا احتجاج

مہاراشٹرا:سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت سے تنگ شہریوں  کا انوکھا احتجاج
April 30, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹراکی  سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت اور آئے روز کے حادثات سے تنگ شہریوں نے مقامی انتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کیلئے انوکھے انداز میں احتجاج شروع کر دیا ۔ شہریوں نےانتظامیہ کے دفتر میں جاکر پہلے ان کے گلے میں پھولوں کے ہارڈالے پھر دفتر میں ہی گانے کی دھنوں پر ناگن ڈانس شروع کر دیا  ۔ اس والہانہ رقص اور انوکھے احتجاج سے انتظامیہ کی آنکھیں تو پتہ نہیں کھلی یا نہیں لیکن اس ڈانس سے لوگ کافی حد تک محظوظ ہوئے ۔