Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق سب جماعتوں سے تجاویز لیں گے ، وزیراعظم عمران خان

مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق سب جماعتوں سے تجاویز لیں گے ، وزیراعظم عمران خان
September 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق قومی اسمبلی سے تجاویز مانگ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے سب سے مشاورت کریں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا، اس پر بحث کے لیے بات چھوڑی ہے، آپ سب اس پر تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے تجاویز مانگیں گے اور فیصلہ کرنے سے پہلے سب سے مشاورت کریں گے وزیراعظم نے کہا کہ سوال پوچھتا رہوں گا کہ ہمارے یہاں یہ انسان رہ رہے ہیں ان کا کیا بنے گا؟ ان پر فیصلہ کرنا پڑے گا، 1951 کے قانون کے تحت جو بچے یہاں پیدا ہوتے ہیں ، شہریت ان کا حق ہے کیونکہ یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی یہ قوانین ہیں کہ جو بچے پیدا ہوتے ہیں شہریت ان کا حق ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو مہاجرین عارضی طور پر آتے ہیں ان کے لیے الگ قانون ہے لیکن بنگلا دیش سے آنے والے لوگ یہاں 45 سے 50 سال سے رہ ہے ہیں ، ان کا استحصال ہورہا ہے، ان کو شہریت ملتی ہے اور نہ وہ واپس جاتے ہیں، ان کی نسلیں بڑھ چکی ہیں، نہ ہم ان کو ملک سے باہر بھیج سکتے ہیں نہ وہ ہمارے شہری ہیں ، وہ نان شہری بن چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے پر کہہ رہا ہوں کہ وہ انسان ہیں ، اگر آج ان کا فیصلہ نہیں ہوا تو کب کریں گے؟ بین الاقوامی قوانین ہیں آپ مہاجرین کو زبردستی نہیں بھیج سکتے، اس لیے مہاجرین کے جو بچے یہاں پیدا ہوئے ان کے لیے کوئی پالیسی بنانا پڑے گی، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، قوم کو کبھی نہ کبھی ان کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کےا ندر اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجہ یہی ہے کہ جو یہاں پیدا ہوئے انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں، ان کے بچے اسکول نہیں جاسکتے، ہماری ہر سوسائٹی میں یہ شدید مسائل آنے والے ہیں۔