Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مکی آرتھرقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ، مکی آرتھر نےکنٹریکٹ پر دستخط کردیئے

مکی آرتھرقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ، مکی آرتھر نےکنٹریکٹ پر دستخط کردیئے
May 6, 2016
لاہور(92نیوز)پی سی بی نے مکی آ رتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ، سالانہ دو لاکھ بیس ہزار ڈالر ادا کئے جائے گے ، گھر آ نے جانے کا خرچہ علیحدہ سے ہو گا ۔۔ مکی آ رتھر نے کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آ رتھر کے ساتھ حتمی مذاکرات وسیم اکرم ، رمیض راجہ اور فیصل مرزا نے کئے جس میں ان کی تنخواہ سمیت تما م معاملات طے پائے ۔ مکی آر تھر اس سے پہلے آ سٹریلیا اور اپنی ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کی کوچنگ کر چکے ہیں  آ رتھر دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کرینگے۔ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے مکی آ رتھر کے کوچ بننے پر امید ظاہر کہ ہے آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کو پھر سے اپنے پاﺅں پر کھڑا کر کے نہ صرف جیت کی راہ پر گامزن کرینگے بلکہ قومی ٹیم کی رینکنگ میں بھی بہتری آ ئے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔