مکہ مکرمہ میں موجود پاکستانی عازمین حج سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور

منیٰ (92 نیوز) مکہ مکرمہ میں موجود پاکستانی عازمین حج رہائش کیلئے دربدر پھرنے لگے، حاجیوں نے منیٰ میں رات سڑکوں پرگزاری، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
وزارت حج نے پاکستانی عازمین حج کوبہترین سہولیات دینے کے دعوے کئے لیکن یہ دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ تازہ مسئلہ منی میں پاکستانی عازمین حج کورہائش کا ہے۔ پاکستانی عازمین حج کا کہنا ہے کہ انہوں نےرات سڑک پر گزاری۔ سفارتخانے فون کرتے ہیں توکوئی اٹھاتا ہی نہیں۔
پاکستانی عازمین حج نے نائنٹی ٹو نیوزسےخصوصی طور پرگفتگو کی اورمسئلہ پاکستانی حکام تک پہنچانے کی درخواست کی۔ عازمین حج کا کہنا ہے کہ جو خیمےہیں ان میں تعداد سے زیادہ حاجیوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ خیموں میں بیٹھنے تک کو جگہ نہیں ہے۔