Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ابرکرم برس پڑا

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ابرکرم برس پڑا
August 31, 2015
مکہ مکرمہ / مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کئی ہفتے تک موسم خشک رہنے کے بعد اتوار کے شام اچانک آسمان پر بادل چھا گئے جس کے بعد ابر کرم برسنا شروع ہو گیا۔ بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس سے مکہ مکرمہ اور مضافات میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ دوسری طرف مدینہ منورہ میں بھی پانی بھرے بادل برسنے سے موسم کھل اٹھا اور لوگ باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہے۔