Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مکان کی چھت گرنے سےپچاس سے زائد افراد زخمی

مکان کی چھت گرنے سےپچاس سے زائد افراد زخمی
April 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کےسیکٹرایف سیون فور کی فرانس کالونی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے پچاس سے زائد مرد اورخواتین معمولی زخمی ہوگئے ریسکیواداروں اورپولیس نے تمام افراد کواسپتال پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق فرانس کالونی میں مسیحی آبادی کے ایک گھرمیں جنازہ ادا کیا جارہا تھا جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں کہ اچانک نالہ کے اوپرتعمیرکردہ اس گھرکی چھت گرگئی جس کی وجہ سے فرش بھی بیٹھ گیا۔ حادثہ میں خواتین سمیت پچاس سے زائد افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں پولیس اورریسکیو اداروں نے پمز اورپولی کلینک اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق نالہ کے اوپریہ غیرقانونی طورپربنایا ہوا گھرتھا اورناقص تعمیر کے باعث زمین بوس ہوا۔ پولیس نے زخمیوں کواسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔