مچھ کے علاقے مارگٹ میں دھماکے میں سات افراد جاں بحق

کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا جبکہ مچھ کے علاقے مارگٹ میں قبائلی رہنما کے گھر میں دھماکا ہوا جس میں 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دستی بم حملہ ہوا ۔ نامعلوم افراد نے امام بارگاہ کے قریب دو گرنیڈ پھینکےتاہم اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قبل ازیں مچھ کے علاقے مارگٹ میں قبائلی رہنما کے گھر میں دھماکا ہوا جس میں سات افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔