Friday, February 23, 2024

مچھ میں پیڑول لے جانے والی ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم ، 7 افراد جاں بحق

مچھ میں پیڑول لے جانے والی ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم ، 7 افراد جاں بحق
October 23, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) مچھ میں پولیس ناکے کے قریب پیڑول لے جانے والی ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم کے باعث آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق  جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ویگن پٹرول لے کر کوئٹہ سے سبی کی طرف جارہا تھا۔ آگ سے مزدا ٹرک ویگن اور دو چھوٹی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ جھلسنے والے مسافروں کی لاشیں مچھ ہسپتال جبکہ زخمی افراد کو کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے شناخت نا ہو سکی۔ ہسپتال ذرائع کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی لاشوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔ دوسری جانب آگ کے شعلے بلند ہونے کیوجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثربھی متاثر ہوئی۔ فائر بر یگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لئے کھل دیا ہے۔