Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مچھلیوں کےلئے آب حیات ہی ان کےلئےموت کاذریعہ بن گیا

مچھلیوں کےلئے آب حیات ہی ان کےلئےموت کاذریعہ بن گیا
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)مچھلیوں کےلئے آب حیات ہی ان کےلئے آب اموات بن گیا راول ڈیم کی ہزاروں مچھلیاں مر گئیں ڈیم سے راولپنڈی کو پانی کی سپلائی بند کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اچانک ہزاروں مچھلیاں کیسے مرگئیں؟؟ راول ڈیم کی سطح پر تیرتی مردہ مچھلیوں نے کئی سوالوں کو جنم دیدیا۔ سلور فش مچھلیوں کے مرنے کے پیچھے زہریلہ کیمیکل ہے یا گرمی کی شدت؟؟ابھی تک وجہ سامنے نہیں آسکی۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یا تو شکاریوں نے مچھلیاں پکڑنے کےلئے ڈیم میں زہریلہ کیمیکل پھینکا۔۔یا پھر گرمی میں پانی کی کمی نے مچھلیوں کی جان لے لی۔ مری ہوئی مچھلیاں پڑے پڑے گل سڑ گئیں۔۔ان سے اٹھنے والی بدبو او ر تعفن نے سانس لینا دشوار کردیا۔ مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ڈیم کا عملہ اور سیاح بھی سخت پریشان ہیں۔

مچھلیوں کے مرنے کی خبر کے بعد واسا محکمہ انہارفشریز اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کا عملہ ڈیم پر پہنچ گیا۔۔پانی کے نمونے لئے اور انہیں لیبارٹری بھجوادیاگیا۔