Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مچھلیاں چھوٹی ہوں یا بڑی سب کو پکڑنا چاہیے، رواں سال کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع ہو جائیگی: چودھری شجاعت حسین

مچھلیاں چھوٹی ہوں یا بڑی سب کو پکڑنا چاہیے، رواں سال کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع ہو جائیگی: چودھری شجاعت حسین
July 10, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور مودی کی ملاقاتیں صرف ملاقاتیں ہیں نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا اور رواں سال کالا باغ ڈیم کی تعمیرشروع ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ نائینٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائنٹی ٹو ایٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے عسکری ونگ بنا رکھے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ ایم کو ایم کو چاہیے کہ بی بی سی پر مقدمہ کرے اگر مقدمہ نہیں کیا جاتا تو پھر سمجھا جائے گا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اپنے دور میں ایم کیو ایم سمیت ساری جماعتوں کی کارراوئیوں کا علم تھا۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام مسلم لیگوں کا الائنس تو ہو سکتا ہے لیکن متحدہ مسلم لیگ نہیں بن سکتی۔ اُن کی جماعت کو انتخابات میں افتخار چودھری، خلیل الرحمان رمدے اور جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے ہروایا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا، طاہرالقادری ہمیں بتا کر گئے تھے اور نہ اب بتا کر واپس آئے ہیں۔ میگا اسکینڈل میں جن ڈیڑھ سو افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے ان کا روزانہ صبح نو بجےسے رات نو بجے تک اوپن ٹرائل شروع کیا جائے۔ ان نے مزید کہا کہ مچھلیاں چھوٹی ہوں یا بڑی سب کو پکڑنا چاہیے۔