Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مٹھی: پرائیویٹ اسکول میں سائنس فیسٹول کا انعقاد

مٹھی: پرائیویٹ اسکول میں سائنس فیسٹول کا انعقاد
February 14, 2018

مٹھی (92 نیوز) مٹھی کے ایک پرائیویٹ اسکول میں سائنس فیسٹول کا انعقاد جس میں بچوں نے ٹیلنٹ کا بھرپور مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ ترقی کے اس دور میں ہم بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

پھول ہمیشہ گلشن میں اچھے لگتے ہیں جی ہاں یہ پھول سے بچے مٹھی کے ایک پرائیویٹ اسکول کے چھٹی تا دسویں جماعت کے شاگرد ہیں جوکہ اپنے باصلاحیت ہونے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مٹھی کی پرائیویٹ اسکول میں ایک روزہ سائنس فیسٹول کا انعقاد ہوا تو ہمالیہ سے بلند ترین حوصلہ رکھنے والےمستقبل کے معمار خود کو منوانے کیلئے میدان میں کود پڑے۔

بچوں نے کوئلے سے انرجی پیدا کرنے کے عمل کا مکمل خاکہ، ماڈل ہاؤس، ماڈل ولیج، مینار پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ سمیت کئی اہم ماڈل بنا کر اپنے باصلاحیت ہونے کا ثبوت دیا۔

بچوں کی اس محنت کو دیکھنے والے لوگ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور بچوں کی اس محنت کو خوب سراہا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا اگر حکومت سندھ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرے تو بچے آگے جا کر ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔