مٹھی میں غذائی قلت سے مزید 4 بچے جاں بحق ،رواں ماہ تعداد 22 تک پہنچ گئی

مٹھی ( 92 نیوز) مٹھی میں اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ، غذائی قلت کے شکار مزید 4 بچے جاں بحق ہو گئے ، رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 22 ہو گئی ۔
مٹھی میں گزشتہ کئی سالوں سے غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے مگر حکومتی اقدامات فوٹو سیشن اور کاغذائی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکے ۔ آج بھی غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم تور گئے ۔
ماہ دسمبر میں اب تک کل 22 بچے حکومتی بے حسی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، مگر ارباب اختیار کے اقدامات نوٹس لینے ، افسران بالا کو احکامات صادر کرنے سے آگے نہ بڑھ سکے ۔