Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مٹکے توڑنےاورریڈ زون میں احتجاج کے مقدمے میں وسیم اختر کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

مٹکے توڑنےاورریڈ زون میں احتجاج کے مقدمے میں وسیم اختر کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
July 29, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مٹکے توڑنے اور ریڈ زون میں احتجاج کے مقدمے میں وسیم اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی مقامی عدالت نے پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کے معاملے پر مقدمے میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے وسیم اختر کی بیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔ وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوں نے پانچ جون کو پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا۔  پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران رہنماؤں اور کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مٹکے توڑنے کے مقدمے میں ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سمیت بارہ سے زائد رہنما نامزد ہیں ۔