Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مٹراور پھلیاں موٹاپے سے نجات کیلئے بہترین غذا ہیں

مٹراور پھلیاں موٹاپے سے نجات کیلئے بہترین غذا ہیں
December 10, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک)مٹر اور پھلیاں وغیرہ موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔ یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تفصیلات کےمطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فائبر سے بھرپور سبزیوں کے شوقین افراد میں بے وقت کی بھوک لگنے کا امکان کم ہوتا ہے اور وہ اگلے کھانے تک 12 فیصد کم کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ سابقہ خیالات غلط تھے جن میں کہا گیا تھا کہ پروٹین سے بھرپور غذا پیٹ کو بھرنے کا احساس برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ فائبر سے بھرپور غذا جس میں پروٹین کی مقدار کم ہو، وہ موٹاپے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 43 نوجوانوں کو تین مختلف غذاﺅں کا استعمال کرایا گیا جن میں سے ایک پھلیوں اور مٹر پر مشتمل تھی جبکہ دیگر گوشت وغیرہ پر۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلیاں اور مٹر پر مشتمل غذا استعمال کرنے والے افراد نے اگلے کھانے تک کم کیلوریز کو جسم کا حصہ بنایا۔