Wednesday, November 30, 2022

موہڑہ شریف کے عرس کی تین روزہ روح پرور تقریبات اختتام پذیر

موہڑہ شریف کے عرس کی تین روزہ روح پرور تقریبات اختتام پذیر

راولپنڈی ( 92 نیوز) دربار عالیہ موہڑہ شریف کے عرس کی تین روزہ روح پرور تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، ملک بھر سے ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی ، اختتامی دعا میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کی سربلندی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

دربار شریف موہڑہ شریف میں زائرین کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیاگیا ،  عرس میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔

 اختتامی تقریب میں چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی، ایم این اے شیخ راشد شفیق، سابق ضلع ناظم راولپنڈی طارق محبوب کیانی اور صوبائی وزیر راشد حفیظ بھی شریک ہوئے ۔

عرس موہڑہ شریف میں مشہور نعت خواں شریک ہوئے اوراپنے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ علما کرام نے صوفیائے کرام کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

اختتامی دعا سجادہ نشین موہڑہ شریف پیر مجتبیٰ گل بادشاہ نے کرائی ، جس میں ملک وقوم کی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کےلئے دعا بھی مانگی گئیں۔