موہڑہ شریف میں حضرت خواجہ پیر محمد قاسم صادقؒ کا عرس اختتام پذیر
مری ( 92 نیوز ) مری کے علاقے موہڑہ شریف میں حضرت خواجہ پیرمحمد قاسم صادقؒ کا تین روزہ عرس اختتام پذیرہوگیا، ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی، پیر الحاج محمد ہارون رشید نے امت مسلمہ کی سربلندی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔
ملکہ کوہسار مری کی حسین وادیوں کے دامن میں سر چشمہ ہدایت دربار عالیہ موہڑہ شریف میں خواجہ پیر محمد قاسم صادقؒ کا تین روزہ عرس اختتام پذیر ہوگیا ۔
عرس کی سرپرستی پیر الحا ج ہارون رشید نے کی، دربار عالیہ موہڑہ شریف کے ولی عہد غلام محمد گوہر نذیر گوہر نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں امن ومحبت،بھائی چارے کا پیغام دیا۔
عرس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوئے اور پیر محمد قاسم صادق سے اپنی محبت عقیدت کا اظہارکیا ۔
عرس میں ذکر الٰہی درود پا ک اور نعت خوانی کی اجتماعی محفلوں نے عقیدت مندوں کے ایمان کو تازہ کر دیا ۔