Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

موہالی: پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے ایک سو چورانوے رنز کا ہدف

موہالی: پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے ایک سو چورانوے رنز کا ہدف
March 25, 2016
موہالی (نائنٹی ٹو نیوز) موہالی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو چورانوے رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سودمند ثابت ہوا اور کینگروز نے پاکستانی ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دے ڈالا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اکسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شین واٹسن نے برق رفتار چوالیس رنز بنائے۔ گلین میکسویل نے تیس، عثمان خواجہ نے اکیس رنز اسکور کیے۔ ایرن فنچ پندرہ اور  وارنر نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سمیع 53رنز دینے کے باوجود وکٹ نہ لے سکے۔ آسٹریلوی اوپنرز نے  محتاط انداز سے بیٹنگ شروع کی لیکن  چوتھے اوور میں وہاب ریاض نے عثمان خواجہ کی وکٹ اڑا کر انہیں میدان بدر کر دیا۔ خواجہ نے سولہ رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر بھی نو رنز بنا کر وہاب ریاض  کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ ایرن فنچ کو عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔