Friday, December 2, 2022

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل تک مستحکم کردیا

موڈیز  نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل تک مستحکم کردیا
اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی کاوشیں اور سخت اقدامات رنگ لانے لگے، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل تک مستحکم کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ریٹنگ آؤٹ لُک بی تھری برقرار ہے، وزارت خزانہ کے مطابق درجے میں بہتری ملکی معیشت مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔