اسلام آباد (92 نیوز) موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی۔
موڈیز رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا، سال 2020 میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا، پاکستانی معیشت دو ہزار اکیس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔