Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

موڈیزنےپاکستان میں نجکاری پروگرام میں تاخیر،قرضوں پراثرات کی رپورٹ جاری کردی

موڈیزنےپاکستان میں نجکاری پروگرام میں تاخیر،قرضوں پراثرات کی رپورٹ جاری کردی
October 13, 2015
کراچی(92نیوز)موڈیز نے پاکستان میں نجکاری پروگرام میں تاخیر اور قرضوں پر اثرات کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کےمطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان میں نجکاری پروگرام میں تاخیر اور قرضوں پر تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے ۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے کےچھ نکات پر مکمل طور پر عمل نہیں کرسکی ہے،ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کا پروگرام تاخیر کا شکار ہے۔ ریٹنٹ ایجنسی کے مطابق نجکاری میں تاخیر کے باوجود پاکستانی حکومت کے قرضوں پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے اورنجکاری میں تاخیر کے باوجود آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط جاری ہورہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے نجکاری کا عمل سال 2013سے جاری ہے مگر اس میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ہوئی تاہم عملدرآمد میں ناکام رہنے والے اہداف قابل نظر انداز ہیں ،پاکستانی قرضوں سے متعلق موڈیز نے اپنی ریٹنگ بی تھری پر مستحکم رکھنے کا اعلان کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ 5لاکھ ڈالر مل گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے حالیہ پروگرام میں پاکستان کو 4 ارب 50کروڑ ڈالر کی ادائیگی ہوچکی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام میں 6ارب 60کروڑ ڈالر کا قرض ستمبر 2016تک ملنا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔