Friday, September 13, 2024

موڈرنا ویکسین ورک اور اسٹڈی ویزا پر بیرون ممالک جانیوالوں کو لگائی جائیگی، اسد عمر

موڈرنا ویکسین ورک اور اسٹڈی ویزا پر بیرون ممالک جانیوالوں کو لگائی جائیگی، اسد عمر
July 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے موڈرنا ویکسین ورک اور اسٹڈی ویزا پر بیرون ممالک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے ٹویٹ پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن کی کورونا پالیسی کی بھی تعریف کی۔

ادھر پنجاب میں موڈرنا ویکسین اگلے ہفتے سے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے 25 لاکھ موڈرنا ویکسین کی ڈوزز گزشتہ روز اسلام آباد پہنچیں تھیں۔