Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موٹی توند والوں کیلئے خوشخبری‘ لوبیا اور دالوں کے قیمتی فوائد ظاہر ہو گئے

موٹی توند والوں کیلئے خوشخبری‘ لوبیا اور دالوں کے قیمتی فوائد ظاہر ہو گئے
April 7, 2016
لندن (ویب ڈیسک) اگرچہ کھانے پینے کی تمام اشیاءاپنی خصوصیات رکھتی ہیں مگر بعض اشیاءایسی بھی ہوتی ہیں جو خصوصیات کے لحاظ سے دوسری اشیاءپر برتری رکھتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں حال چال پوچھنے پر اکثر ایک فقرہ سننے میں ملتا ہے کہ ”دال روٹی چل رہی ہے“۔ مگر ایسے لوگ جو واقعی دال روٹی پر گزارا کرتے ہیں اب انہیں دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ایک ایسی خوراک کھا رہے ہیں جس سے ان کا پیٹ بھی بھرتا ہے اور وزن نہ بڑھنے کی بھی گارنٹی ہے۔ جی ہاں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر لوبیا کی پھلیاں، چنے، مٹر اور دالیں کھائی جائیں تو اس سے بغیر کسی محنت کے دبلا پتلا ہوا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر روز خشک پھلیاں، مٹر، چنے اور دالیں کھانے سے ناصرف لوگوں کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ یہ وزن کم ہونے کے بعد اسے دوبارہ بڑھنے سے روکنے میں بھی مددگار ہیں۔ امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دن میں صرف 130 گرام یا تین چوتھائی کپ دالیں کھانا وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کھانے سے پیٹ زیادہ دیر بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے اور یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔