موٹو جی پی گراں پری ، اسپین کے مارک مارکوئز نےٹائٹل جیت لیا
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکہ میں ہونی والی موٹو جی پی گراں پری میں اسپینل کے مارک مارکوئز نے ٹائٹل جیت لیا ۔ اسپینش رائیڈر نے امریکا میں دسویں ریس اپنے نام کی ۔ برطانیہ کے کال کریچلو توازن برقرار نہ رکھ پائے اور گرپڑے۔
ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی لگن میں برطانیہ کے کال کریچلو توازن برقرار نہ رکھ پائے اور گرپڑے ۔ ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئز کا جادو سرچڑھ کر بولا اور اسٹار بائیکر نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔
اسپینش رائیڈر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائنل راؤنڈ میں مارک مارکوئز نےدھاک بٹھاتے ہوئے امریکا میں دسویں ریس اپنے نام کی۔