Saturday, February 4, 2023

موٹر وے اور قومی شاہرات پر شدید دھند ،ٹریفک کی روانی متاثر

موٹر وے اور قومی شاہرات پر شدید دھند ،ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور (92 نیوز) موٹر وے اور قومی شاہرات پر شدید دھند نے حد نگاہ انتہائی کم کر دی ۔ روہڑی سے رحیم یار خان تک دھند سے حدنگاہ انتہائی کم ہے ۔

ساہیوال، چیچہ وطنی، لودھراں، بہاولپوراور دیگر علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے ۔ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم تھری اور ایم فور کو مختلف مقامات پر کھول دیا گیا۔