Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ہلاک کرنیوالے کم عمر ڈرائیور کا جسمانی ریمانڈ ختم، جیل بھجوا دیا گیا

موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ہلاک کرنیوالے کم عمر ڈرائیور کا جسمانی ریمانڈ ختم، جیل بھجوا دیا گیا
April 28, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے فورٹریس کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے کم عمر ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم ابراہیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اس لیے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ابراہیم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جاں بحق عبداللہ کے رشتہ دار کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی تابع فرمان نوجوان تھا۔ پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر ملزم ابراہیم کی عمر کے تعین کے لیے طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے جس کے مطابق اس کی عمر اٹھارہ برس سے کم ہے۔ مقدمے پر مزید سماعت بارہ مئی کو ہو گی۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔