Friday, September 30, 2022

موٹروے کے مختلف سیکشن دھندکی لپیٹ میں آ گئے

موٹروے کے مختلف سیکشن دھندکی لپیٹ میں آ گئے
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) موٹروے کے مختلف سیکشن دھندکی لپیٹ میں آ گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم تھری کولاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا، ایم ون پشاور سے رشکئی، صوابی سے برہان تک بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم ٹو ٹھوکرنیاز بَیگ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔