Thursday, April 18, 2024

موٹروے پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انعام غنی

موٹروے پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انعام غنی
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے موٹروے پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

انعام غنی نے ٹریننگ کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔ معیاری تربیت ہی اداروں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ موٹروے پولیس زیر تربیت افسران کو نہایت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاری ہے۔ قومی شاہرات پر دوران سفر موٹروے پولیس تحفظ کی علامت ہے۔ موٹروے پولیس کا موازنہ دنیا کے کسی بھی ادارے سے کیا جا سکتا ہے۔ ایمانداری ہمارا ایمان، خوش اخلاقی پہچان اور شہریوں کی مدد ہماری شان ہے۔