Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موٹروے پر ڈکیت گینگ  لوٹنے کے بعد درخت پھینک کر فرار

موٹروے پر ڈکیت گینگ  لوٹنے کے بعد درخت پھینک کر فرار
January 3, 2016
شیخوپورہ(92نیوز)موٹروے پر سفر کرنا انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا تھا لیکن ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری کے ساتھ وارداتوں کی وجہ سے اب موٹروے بھی سفر کرنے والوں کے لیے محفوظ نہیں رہا۔ تفصیلات کےمطابق موٹروے پر ایک ڈکیت گینگ نے درخت پھینک کر موٹروے کو بلاک کیا اور گاڑیوں کو لوٹتے رہے ڈاکو تسلی کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف رہے جبکہ پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہو سکی۔ ڈاکو جائے واردات سے جانے کے بعد درختوں کو روڈ کے بیچ پھینک کر فرار ہوگئے تاکہ پولیس ان کا تعاقب نہ کر سکے۔ واقعہ کے بعد تھانہ صدر شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس کی گاڑی گشت کرتی ہے اس طرح کے واقعات موٹروے پر نہ ہونے کے برابر ہیں۔