Wednesday, October 5, 2022

موٹروے بند ہونے سے لیفٹیننٹ کرنل کھائی میں گر کر شہید، میجر شدید زخمی

موٹروے بند ہونے سے لیفٹیننٹ کرنل کھائی میں گر کر شہید، میجر شدید زخمی
اسلام آباد (92نیوز) موٹروے پرکھڑے کنٹینرز کی وجہ سے بڑا حادثہ۔ راستہ ڈھونڈتے کھائی میں گر کر پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید۔ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ فوجی افسر راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں خیبرپختونخوا سے قافلوں کی اسلام آباد آمد روکنے کےلئے موٹروے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ انہی کنٹینروں کی وجہ سے بڑا حادثہ پیش آگیا جس میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہدکھائی میں گر کر شہید اورمیجر جلال شدید زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہے تھے۔ رات 8 بجے حضروکے قریب پہنچے تو موٹروے پر کنٹینرز لگے ملے۔ راستہ بند ہونے پر دونوں فوجی افسر متبادل راستے کی تلاش میں پیدل نکلے لیکن اندھیرے کی وجہ سے کھائی میں گر گئے۔