Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موٹروے ایم ٹو پر آج سے بغیر ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند

موٹروے ایم ٹو پر آج سے بغیر ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند
December 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) موٹروے ایم ٹو پر ایم پر آج سے ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 7 دسمبر سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ایم ٹیگ میں بیلنس نہ رکھنے والی گاڑیاں بھی داخل نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے محفوظ سفر اور آلودگی کم کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔ آئی جی موٹرویز پولیس کے مطابق ایم ٹیگ جاری کراتے وقت گاڑی کے کاغذات کی ضرورت نہیں۔