موٹرویز پر سفر کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کا سلسلہ جاری

لاہور (92 نیوز) موٹرویز پر سفر کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی جی موٹر ویز کا کہنا ہے ایم ٹیگ سے مسافروں کو سہولت اور وقت کی بچت ہو گی۔ ایم ٹیگ کا اطلاق ان تمام موٹرویز پر ہو گا جو راوی ٹول پلازہ کو جوائن کررہی ہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق موٹرویز پر ایم ٹیگ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہو سکتا ہے۔ شاہراؤں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔