Sunday, November 27, 2022

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم
کراچی (92نیوز) کراچی میں محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی جانےوالی پابندی ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی جانےوالی تین روزہ پابندی گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہو گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آٹھ تا دس محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ یوم عاشور پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیلئے 8 سے 10 محرم الحرام تک کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس پابندی کا آج سے اختتام ہو رہا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر کئی شہروں میں سیکڑوں گرفتاریاں بھی عمل میں آئی تھیں۔