Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگانے والے ترک بائیکرز کی پاکستان آمد

موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگانے والے ترک بائیکرز کی پاکستان آمد
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگانے والے ترکی کے دو موٹرسائیکل سوار پاکستان پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے نہ صرف مہمانوں کا استقبال کیا بلکہ جذبہ خیرسگالی کے طور پر ان کی بائیک بھی چلائی۔ ترکی سے براستہ ایران پاکستان پہنچنے والے دونوں بائیک رائیڈرز تاشفین اور پولاٹ نے بلو چستان سے پاکستانی سرحد عبور کی اور لاہور پہنچ کر پاکستان کو امن پسند ملک قرار دیا۔ صوبائی وزیر رانا مشہود گزشتہ چار سال سے سپورٹس کی ترقی کے لئے پنجاب میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرسوال کے جواب میں پرانا فقرے نئے انداز میں دہرائے۔ انہوں نے آصف زرداری کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات کو رد کیا۔ مری میں ہونے والی آزادی ریس میں پاکستان کے 170 بائیک رائیڈرز کےساتھ ترک مہمان بھی ریس کا حصہ بنیں گے۔ ترک مہمانوں کی اگلی منزل نیپال ہو گی۔