Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موٹاپے کے شکار نورالحسن کے لاہور کے اسپتال میں خون کے نمونے لے لیے گئے

موٹاپے کے شکار نورالحسن کے لاہور کے اسپتال میں خون کے نمونے لے لیے گئے
June 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) موٹاپے کے شکار صادق آباد کے نورالحسن کے لاہور کے اسپتال میں خون کے نمونے لے لیے گئے۔ میڈیکل ٹیسٹوں کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لاہور کے شالیمار اسپتال میں زیرعلاج نور حسن کے پتھالوجی اور ریڈیالوجی ٹیسٹ کروانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر نورالحسن کے خون کے نمونے لیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹرمعاذالحسن کا کہنا ہے کہ نورحسن کے ایکسرے اور ایکو کارڈیو گرافی کر لی گئی ہے۔ طبی طور پر فٹ ہونے کے بعد ہی اس کی سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نور حسن کی سرجری کے بعد پہلے مرحلے میں سو کلو وزن کم ہو گا لیکن مکمل علاج کے لئے دو سال درکار ہوں گے۔ نور حسن کا کہنا ہے اسپتال میں اسے بہترین توجہ مل رہی ہے۔ صادق آباد کے نورالحسن کو آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پرعلاج کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر پر علاج کی غرض سے لاہور لایا گیا تھا۔