Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مون سون کی بارشوں نے تھر پارکر کا بھی رخ کر لیا

مون سون کی بارشوں نے تھر پارکر کا بھی رخ کر لیا
July 23, 2015
مٹھی(92نیوز)مون سون کی بارشوں نے تھر پارکر کا بھی رخ کر  لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے  بادلوں نے تھرپارکر کا رخ  کیا،کیا، صحرا میں   رہنےوالوں کی  تو جیسے  زندگی کھل  اٹھی ساون  کے  بادل  کچھ  ایسے  برسے  کہ  بس  برستے ہی   چلے   گئے مٹھی ،اسلام کوٹ،ننگرپارکر، ڈیپلو اور چھاچھرو میں  بادل ،ابر کرم بن کر  برسے بارش سے  تھر واسی   بھی خوشی  سے  جھوم  اٹھے اور وہ اپنی بنجر زمینیں پھر سے آباد کرنے لگے، بارش کی  بوندوں نے جہاں سبزے کو نئی  زندگی  بخشی وہیں  پیاسے  تھر کی  ریت کو بھی خوب سیراب کیا تھرپارکر کے عوام کے لئے  بارش  نئی زندگی کا  پیغام  بن کر آئی اور وہ پر امید ہیں کہ مزید بادل  برسنے  سے ان پر  سے  قحط سالی کے  بادل  چھٹ  جائیں  گے۔