Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مون سون بارش کے دوسرے اسپیل نے کراچی میں جل تھل ایک کردیا

مون سون بارش کے دوسرے اسپیل نے کراچی میں جل تھل ایک کردیا
July 16, 2017

کراچی (92نیوز)مون سون بارش کے دوسرے اسپیل نے کراچی میں جل تھل ایک کردیا۔ بارش شروع ہوتے ہی شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کالی گھٹاؤں نے کراچی کا رخ کرلیا تو بارش نے ہر طرف جل تھل ایک کردیا ۔ سہانے موسم نے چھٹی کے دن کو چار چاند لگائےتو شہریوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور علی الصبح  ہی سی ویو پہنچ گئے۔ سمندر کنارے کسی نے چہل قدمی کی تو کسی نے ڈبکیاں لگاکرموسم کالطف اٹھایا۔ لگے ہاتھوں شہریوں نے گھڑ سواری، اونٹ کی سواری اور ڈرٹ بائیک کے بھی مزے لئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل مزید تین دن تک جاری رہے گا۔