Tuesday, April 30, 2024

مونٹے کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

مونٹے کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
April 17, 2015
مونٹے کارلو (ویب ڈیسک) مونٹے کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری  ہیں۔ نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے. عالمی نمبرون سربیا کے نوواک جوکووچ نے تیسرے راونڈ میں آسٹریا کے اینڈریاس ہیدر مائورر کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ جوکووچ کی کامیابی کا سکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ کوارٹر فائنل میں سربین کھلاڑی کا مقابلہ کروشیا کے مارین سالیس سے ہوگا۔ ایک دوسرے مقابلے میں تھرڈ سیڈ رافیل نڈال نے امریکا کے جوہن ازنر کو سات چھ،چار چھ اور چھ تین سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ مونٹے کارلو ماسٹرز میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کو فرانس کے گیل مونفلز نے چھ چار اور سات چھ سے شکست دی۔