Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا کے پیٹ میں اٹھنے والا اقتدار کا درد انہیں چین لینے نہیں دیتا، فردوس عاشق

مولانا کے پیٹ میں اٹھنے والا اقتدار کا درد انہیں چین لینے نہیں دیتا، فردوس عاشق
January 19, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا کے پیٹ میں اٹھنے والا اقتدار کا درد انہیں چین نہیں لینے دے رہا۔

منگل کے روز صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر چیئرمین الیکشن کمیشن تعینات کرتی ہے۔ ان کے چچا کی منشا چیئرمین الیکشن کمیشن کیلئے ہوئی تو وہ تعینات ہوئے۔

انہوں نے کہا، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن سے بھی حساب مانگا ہے۔ جیب کترے بن کر مافیاز کی زیر نگرانی جماعتیں چلائی جاتی رہیں۔ پہلی دفعہ ایسی جماعت آئی جس نے اوورسیز پاکستانیز کو دھرتی ماں کے ساتھ جوڑا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان کو ہمیشہ اپنی چراہ گاہ بنائے رکھا۔ جمہوریت  اور اداروں کو کمزور کرنے کی ان کی خواہش ملیا میٹ ہوگی، چند درجن افراد کے ساتھ فوٹو شوٹنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا، آپ ان کے منہ سے کبھی مودی کیخلاف کوئی لفظ نہیں سنیں گے۔ اپوزیشن مودی کی سوچ کی عکاسی آج اسلام آباد میں کرنے جارہی ہے۔ یہ اس عزم کیساتھ جارہے ہیں نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔ 

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔