Tuesday, April 30, 2024

مولانا کینیڈی اور خان صاحب  بے مقصد گھوم رہے ہیں : پرویز رشید

مولانا کینیڈی اور خان صاحب  بے مقصد گھوم رہے ہیں : پرویز رشید
September 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ریلیوں نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مولانا کینیڈی اور خان صاحب بے مقصدگھوم رہے ہیں ، تین پارٹیاں تین ناموں سے تحریک چلا رہی ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ  پنڈی والا، مولانا کینیڈی اور خاں صاحب بے مقصد گھوم رہے ہیں  ڈیڑھ سال انتظار نہیں کر رہےسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن بھی جاچکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ  ریلی میں جتنے لوگ کنٹینر پر ہیں، اتنے ہی کنٹینر کے باہر ہیں۔  اس تحریک کے نتیجے میں لاہور اور راولپنڈی کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ  اربوں روپے کا نقصان الگ ہوااور دو قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں ۔