Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو اور مریم کی نوازشریف اور آصف زرداری کو شکایت کر دی

مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو اور مریم کی نوازشریف اور آصف زرداری کو شکایت کر دی
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے لگیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو اور مریم کی نوازشریف اور آصف زرداری کو شکایت کر دی۔

مولانا فضل الرحمٰن بلاول بھٹو اور مریم نواز کی سولو فلائٹ پر برہم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو اور مریم کی زرداری اور نوازشریف کو شکایت کر دی۔ انہوں نے ٹیلی فون پر آصف زرداری اور نواز شریف سے گلے شکوؤں کے انبار لگا دئیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کے فیصلے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ڈرائنگ روم میں ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا اگر فیصلے بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ہی کرنے ہیں تو پی ڈی ایم کو بنانے کا کیا فائدہ ہوا؟انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان باقاعدہ طور پر پی ڈی ایم کی سطح پر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مریم نواز کی سولو فلائٹ سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کے تحفظات بھی شدید ہونے لگے ہیں۔ ضمنی انتخابات، سینٹ الیکشن اور ان ہاؤس تبدیلی کے بیانات کے بعد مولانا فضل الرحمان تنہا ہو گئے۔

آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے آئندہ باہمی مشاورت سے فیصلوں پر اتفاق بھی کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔